راولپنڈی( ڈسٹرکٹ رپورٹر شیخ عاصم سے)محکمہ تعلیم کے دفتر سے 9600 سے زائد کتابیں چوری کرنے والے دو افراد گرفتار۔لاکھوں روپے مالیتی 9665 کتابیں برآمد۔کتابیں حکومت پنجاب کی جانب سے طلبا و طالبات کے لئے پرنٹ کروائی گئیں تھیں، کتابیں مختلف سکولوں میں پرائمری کے طلبا و طالبات کو مہیا کی جانی تھیں،چوری کی اطلاع پر سی پی او سید خالد ہمدانی نے نوٹس لیتے ہوئے ملوث ملزمان کی گرفتاری اور کتب کی فوری برآمدگی کا حکم دیا تھا ۔تھانہ سٹی پولیس نے ٹیکنیکل ذرائع اور ہیومن انٹیلی جنس کی مدد سے ملوث افراد کو گرفتار کر کے تمام مسروقہ کتب برآمد کر لیں، ملزمان کے ساتھیوں و سہولتکاروں کو بھی گرفتار کیا جائے گا،زیر حراست افراد کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔
S: Rawalpindi Police
Disclaimer: The content of all articles on this site has not been strictly verified, and does not represent the views of this site, and this site does not assume legal responsibility arising therefrom.
#mimemedia #mimepixgalleria
0 Comments