آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر صدارت اجلاس - سی ٹی اوز اور ڈسٹرکٹ ٹریفک افسران کی کارکردگی کا جائزہ




آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر صدارت اجلاس 
سی ٹی اوز اور ڈسٹرکٹ ٹریفک افسران کی کارکردگی کا جائزہ 
راولپنڈی (شیخ عاصم سے) وزیر اعلیٰ ٹریفک ایکشن پلان پر عملدرآمد کا جائزہ، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر صدارت اجلاس میں ٹریفک اصلاحات، روڈ مینجمنٹ، لائسنسنگ اور حادثات کی روک تھام سے متعلق 100 ٹاسکس پر سی ٹی اوز اور ڈسٹرکٹ ٹریفک افسران کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی ٹریفک مرزا فاران بیگ، ایم ڈی سیف سٹیز محمد احسن یونس، ڈی آئی جی آئی ٹی، ڈی آئی جی ٹریفک/پی ایچ پی، ایس ایس پی ٹریفک اور اے آئی جی ویلفیئر شریک ہوئے جبکہ تمام اضلاع کے افسران ویڈیو لنک پر موجود رہے۔آئی جی پنجاب نے اوورلوڈنگ، اوور اسپیڈنگ، ون وے کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی، ڈرائیورز کے لائسنس چیکنگ اور غیر منظور شدہ گاڑیوں کے خلاف ایکشن کی ہدایت دی۔ 

















Punjab Police 
Disclaimer: The content of all articles on this site has not been strictly verified, and does not represent the views of this site, and this site does not assume legal responsibility arising therefrom. #mimemedia #mimepixgalleria

Post a Comment

0 Comments