ڈی ایس پی وارث خان سرکل رانا نعیم یاسین کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ بنی راجہ طاہر محمود اور ان کی ٹیم کی کاروائی




ڈی ایس پی وارث خان سرکل رانا نعیم یاسین کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ بنی راجہ طاہر محمود اور ان کی ٹیم کی کاروائی 


سٹریٹ کرائم اور موٹر سائیکل چوری کے مقدمات میں ملوث 02 رکنی گینگ  گرفتار،گینگ سے 6 مسروقہ موٹر سائیکل، مسروقہ رقم 12 ہزار روپے اور اسلحہ برآمد۔ایس پی راول راجہ حسیب کی بنی پولیس ٹیم کو شاباش
 
راولپنڈی (نمائندہ خصوصی) تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی وارث خان سرکل رانا نعیم یاسین کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ بنی راجہ طاہر محمود اور ان کی ٹیم  نے کارروائی کرتے ہوئے سٹریٹ کرائم اور موٹر سائیکل چوری کے مقدمات میں ملوث 02 رکنی گینگ کو گرفتار کر لیا، زیر حراست گینگ سے 6 مسروقہ موٹر سائیکل، مسروقہ رقم 12 ہزار روپے اور اسلحہ برآمد ہوا، گینگ اسلحہ کی نوک پر شہریوں کے ساتھ وارداتوں میں ملوث ہے، ایس پی راول محمد حسیب راجہ کا کہنا تھا کہ زیر حراست گینگ کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا، شہریوں کے جان و مال پر حملہ  کرنے والے افراد قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔














S:HamzaQureshi
Disclaimer: The content of all articles on this site has not been strictly verified, and does not represent the views of this site, and this site does not assume legal responsibility arising therefrom. #mimemedia #mimepixgalleria

Post a Comment

0 Comments