پاکستان بہت قربانیوں سے ملا ہے۔اسے ہم سب نے ملکر امن کا گہوارہ بنانا ہے۔سید شان کاظمی المشہدی
راولپنڈی( شیخ عاصم سے) 14 اگست کا دن ہمیں ان گنت قربانیوں کی یاد دلاتا ہے ۔جو قربانیاں ہمارے بزرگوں نے اس ملک کیلئے دی ہیں ہمیں ان کو یاد رکھتے ہوئے پر شخص کو انفرادی طور پر اپنا حصہ ڈالنا ہے۔ہم سب نے ملکر اس ملک کو امن کا گہوارہ بنانا ہے۔میں سید شان کاظمی المشہدی اولاد و سجادہ نشین حضرت سید سخی شاہ بادشاہ کاظمی المشہدی ر ع (چوہڑ ہرپال) راولپنڈی آپ سب سے درخواست کرتا ہوں کہ صبر و استقامت سے ترقی کی راہ پر گامزن رہیں اور اپنے ملک پاکستان کی ترقی کیلئے اپنا حصہ ڈالیں۔ اللّہ ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔اخر میں میری جانب سے آپ سب پڑھنے والوں کو معرکہ حق اور چودہ اگست کی مبارکباد۔
0 Comments