اگست 14 یوم آزادی کا تقاضا” پاکستان کو عزت دو“۔
شاھد محمود ایڈوکیٹ
راولپنڈی (ڈسٹرکٹ رپورٹر شیخ عاصم سے)یوم آزادی پاکستان ہر سال 14 اگست کو پورے ملی جوش جذبے کے ساتھ منایا جاتا ہے۔ یہ دن نہ صرف آزادی کے حصول کی یادگار ہے بلکہ( بلا تشبیہ )کسی نے کیا خوب کہا ہے کہ” یوم الست“ کی طرح ہے۔ یہ پاکستانی عوام کو اپنی قومی شناخت اور خود مختاری کی تجدید کا موقع بھی فراہم کرتا ہے۔ اس بار ہم سب کا یہی بیانیہ ہونا چاہئے کہ ”پاکستان کو عزت دو“ جو ہماری قومی خود داری اور فخر کی عکاسی کرتی ہے۔ شاھد محمود ایڈووکیٹ سابق جوائنٹ سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن راولپنڈی۔
شاھد محمود ایڈوکیٹ سابق جوائنٹ سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن راولپنڈی و سیاسی وسماجی کارکن یو سی25 صادق آباد راولپنڈی نے جشن آزادی کے حوالے سے ایک تقریب کا انعقاد کیا جش میں راجہ بابر ، راجہ سجاد ، راجہ افتخار ایڈووکیٹ ، راجہ محمد غفار ایڈووکیٹ ، مرزا تعظیم ایڈووکیٹ ، راجہ فاروق جنجوعہ ایڈووکیٹ ، شاھد عباس ایڈووکیٹ , راجہ چن زیب ایڈووکیٹ , شاھد محمود بھٹی ایڈووکیٹ نے خصوصی شرکت کی۔
شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے شاھد محمود ایڈووکیٹ صادق آباد راولپنڈی نے کہا کہ پاکستان کی آزادی کا سفر طویل اور مشکل تھا۔ برصغیر کے مسلمانوں نے ایک طویل جدوجہد کے بعد اپنی علیحدہ شناخت کےلئے جدوجہد کی، جو 1947 میں قائد اعظم محمد علی جناح ؒ کی قیادت میں کامیاب ہوئی۔ اس وقت سے لے کر آج تک پاکستان نے کئی چیلنجز کا سامنا کیا ہے، لیکن ہر بار عوام نے اپنے وطن کی خود مختاری اور عزت کےلئے قربانیاں دی ہیں۔
بلاشبہ پاکستان کو عزت دو ایک ایسا تقاضہ جسکے بغیر ہم عالمی برادری میں سر اٹھا کر نہیں جی سکتے۔ ہماری قوم کی عزت اور وقار ہماری ذمہ داری ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ ہمیں ہر سطح پر اپنے ملک کی ترقی، خوشحالی اور خود مختاری کےلئے کام کرنا چاہیے۔یہ بیانیہ اور پیغام اس بات کی جانب اشارہ کرتا ہے کہ ہمیں ان اہم نکات پر تجدید عہد کرنا ہو گا۔
قومی اتحاد:ہمیں اپنے ملک میں اتحاد و یگانگت کو فروغ دینا ہو گا۔ مختلف ثقافتوں، مذاہب اور زبانوں کے لوگوں کو ایک پلیٹ فارم پر لا کر پاکستان کی تعمیر میں حصہ ڈالنا ہوگا۔
مختصر یہ کہ یوم آزادی کے موقع پر ”پاکستان کو عزت دو “کے بیانیہ کےساتھ اس دن کو منانا چاہئے۔یہ بات ہمیں یہ موقع فراہم کرتی ہے کہ ہم اپنے ملک کے وقار اور عزت کے لئے اپنے کردار کا جائزہ لیں۔ ہمیں ہر لمحے یہ یاد رکھنا چاہیے کہ پاکستان کی عزت ،ہماری ہی عزت ہے، اور ہم سب کو مل کر اپنے ملک کی ترقی و خوشحالی کےلئے کام کرنا ہوگا۔اس بار اس عزم کے ساتھ کہ ہم ایک متحد اور مضبوط پاکستان کے لئے کوشش کریں گے،یہ یوم آزادی منانا ہوگا۔ انہی ہی بنیادی نکات کو پیش نظر رکھ کر ہم اپنی قوم کی عزت و وقار کو بلند کر سکتے ہیں۔ ملک کی عزت میں اضافہ تب ہی ممکن ہے جب ہم سب مل کر پاکستان کی ترقی میں اپنا حصہ ڈالیں اور اپنی ذمہ داریوں کو پوری دیانتداری اور عزم کےساتھ نبھائیں ۔ پاکستان کو عزت دینے کےلئے ہمیں اپنی قومی ذمہ داریوں کو سمجھنا ہوگا اور اپنی ذاتی، سماجی، اور قومی زندگی میں عملی اقدامات کرنے ہوں گے تاکہ ہم آنے والی نسلوں کےلئے ایک مضبوط اور باوقار پاکستان چھوڑ سکیں۔
S:Raaj:ji: WhatsApp
Disclaimer: The content of all articles on this site has not been strictly verified, and does not represent the views of this site, and this site does not assume legal responsibility arising therefrom.
#mimemedia #mimepixgalleria
0 Comments