ڈی ایس پی رانا نعیم یاسین کی تعیناتی سے
تھانہ وارث خان سرکل میں جرائم پر قابو
اپنے اعلیٰ پولیس افسران کے ویژن کو ہر حال میں یقینی بنایا جائے گا ڈی ایس پی وارث خان سرکل ۔ میری تعیناتی کے دوران کسی بھی شخص کے ساتھ زیادتی نہیں ہوگی ، سمگلر ، ٹاؤٹ مافیا ، قبضہ مافیا کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا،ڈی ایس پی۔میرا دفتر ہر خاص و عام کے لیے ہر وقت کھلا ہے۔ڈی ایس پی رانا نعیم یاسین
راولپنڈی (کرائم رپورٹر ) تفصیلات کے مطابق راولپنڈی تھانہ وارث خان سرکل میں حال ہی میں تعینات ہونے والے ڈی ایس پی رانا نعیم یاسین نے اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور عوام دوست طرزِ عمل سے علاقے میں پولیس کے وقار میں اضافہ کر دیا ہے۔ ان کی تعیناتی کے بعد علاقے میں جرائم میں نمایاں کمی آئی ہے، جبکہ پولیس اور عوام کے درمیان اعتماد کا رشتہ مضبوط ہوا ہے۔ڈی ایس پی رانا نعیم یاسین نے گفتگو کرتے ہوئے کہا:"میں نے وارث خان سرکل میں امن و امان قائم رکھنے کو اپنی اولین ترجیح بنایا ہے۔ میرا دفتر ہر خاص و عام کے لیے ہر وقت کھلا ہے۔ چاہے ہفتہ ہو یا اتوار، میں خود دفتر میں موجود رہتا ہوں تاکہ عوامی شکایات بروقت سنی اور حل کی جا سکیں۔"انہوں نے مزید کہا کہ پولیس عوام کی محافظ ہے، اور میری کوشش ہے کہ تھانہ وارث خان اور تھانہ بنی کے شہری خود کو محفوظ اور بااعتماد محسوس کریں۔ ڈی ایس پی رانا نعیم یاسین کا کہنا تھا کہ انہوں نے تھانوں میں عملے کو ہدایت جاری کر دی ہے کہ عوام سے خوش اخلاقی سے پیش آیا جائے، اور انصاف کی فراہمی میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ڈی ایس پی رانا نعیم یاسین کے ان اقدامات کے باعث تھانہ وارث خان اور تھانہ بنی میں منشیات فروشی، ہوائی فائرنگ اور دیگر جرائم پر قابو پایا جا چکا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ صرف مجرموں کے خلاف سختی سے نمٹیں گے، جبکہ شریف شہریوں کو ہر ممکن تحفظ فراہم کیا جائے گا۔عوامی حلقے ڈی ایس پی رانا نعیم یاسین کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ وہ ایک حقیقی "عوامی آفیسر" ثابت ہو رہے ہیں، جن کے دروازے دن رات کھلے ہیں۔ شہریوں نے امید ظاہر کی کہ ڈی ایس پی کا یہ جذبہ اور محنت علاقے میں دیرپا امن کا باعث بنے گی۔
Source: Hamza qureshi
Disclaimer: The content of all articles on this site has not been strictly verified, and does not represent the views of this site, and this site does not assume legal responsibility arising therefrom.
#mimemedia #mimepixgalleria
0 Comments