شہریوں کے مسائل کے فوری حل میں کسی قسم کی غفلت یا تساہل برداشت نہیں کیا جائے گا، ڈی ایس پی وارث خان سرکل رانا نعیم یاسین



شہریوں کے مسائل کے فوری حل میں کسی قسم کی غفلت یا تساہل برداشت نہیں کیا جائے گا، ڈی ایس .  پی وارث خان سرکل  رانا نعیم یاسین
ڈی ایس پی وارث خان سرکل رانا نعیم یاسین  اور ایس ایچ او تھانہ وارث خان سید جواد شاہ کاظمی کی  جامعہ مسجد اہل حدیث میں کھلی کچہری۔
شہریوں کو انصاف اور سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے جس کے لیے تمام وسائل بروئے کار لاۓ جا رہے ہیں۔ایس ایچ او تھانہ وارث خان سید جواد شاہ کاظمی
میرے دفتر کے دروازے آپ لوگوں کیلئے 24 گھنٹے کھلے ہیں ڈی ایس .  پی وارث خان سرکل  

راولپنڈی (حمزہ قریشی) تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی وارث خان سرکل رانا نعیم یاسین  اور ایس ایچ او تھانہ وارث خان سید جواد شاہ کاظمی کی جامعہ مسجد اہل حدیث میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔اس موقع پر ایس ڈی پی او وارث خان رانا نعیم ایس ایچ او وارث خان جواد شاہ اور ان کی ٹیم  نے اہل علاقہ کے مسائل سنے اور اہل علاقہ کی شکایات نوٹ کرنے کے ساتھ ان کو حل کرنے کی مکمل یقین دہانی کروائی۔ایس ڈی پی او رانا نعیم نے تمام لوگوں کو اس بات کی یقین دہانی کروائی کہ آپ کے مسائل کا حل جلد از جلد کیا جائے گا اور میرے دفتر کے دروازے آپ لوگوں کیلئے 24 گھنٹے کھلے ہیں اور آپ کو مجھ سے ملاقات کیلئے کسی سے اجازت اور سفارش کروانے کی ضرورت نہیں۔اس دوران انہوں نے اپنی تعیناتی کے بعد ہونے والی چند کامیاب کاروائیوں کا زکر بھی کیا اور واضح الفاظ میں منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کاروائیاں جاری رکھنے کا اعلان بھی کیا۔آخر میں انہوں نے جامع مسجد اہلحدیث کے امیر محترم جناب مولانا طاہر کلیم صاحب کا اور ان کی تمام کابینہ کا شکریہ بھی ادا کیا کہ انہوں نے جمعہ کی نماز کے بعد نمازی اور اہل علاقہ کے لوگوں کے ساتھ بیٹھنے اور ان کے مسائل سننے کا موقع فراہم کیا۔











S: H.Qureshi
Disclaimer: The content of all articles on this site has not been strictly verified, and does not represent the views of this site, and this site does not assume legal responsibility arising therefrom. #mimemedia #mimepixgalleria

Post a Comment

0 Comments