شہداء کی قبور پر پولیس کے چاق و چوبند دستے کی سلامی
شہید ایس ایچ او پاکستان کی عظمت کو سلام،درجات بلندی کی دعا
رپورٹ: شیخ عاصم سے
انسپکٹر راجہ محمد ثقلین شہید (PPM، ستارہ شجاعت)، کانسٹیبل الطاف حسین شہید (تمغہ شجاعت)، تاریخ شہادت 10جولائی 2004۔انسپکٹر راجہ محمد تقلین شہید (PPM ، ستارہ شجاعت) 10 جولائی 2004 کو آپ ایس ایچ او تھانہ ویسٹریج تعینات تھے اور دہشتگردوں کے خلاف مصروف جنگ تھے اسی وجہ سے دربار افشاں کالونی کے قریب دہشتگردوں نے آپ کی گاڑی کو روکا اور چار مسلح دہشتگردوں نے آپ کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی- آپ کو سینے پر 24 گولیاں لگیں اور آپ شہادت کے رتبہ پر فائز ہو گئے - بہادری کی مثال قائم کرنے پر آپ کو ستارہ شجاعت اور پریزیڈنٹ پولیس میڈل سے نوازا گیا- آپ کی گراں قدر خدمات کی بنا پر آپ کو ایس ایچ او پاکستان کے لقب سے پکارا جاتا ہے۔شہداء کی قبور پر پولیس کے چاق و چوبند دستے کی سلامی، پولیس افسران نے پھول چڑھائے اور شہدائے پولیس کے درجات بلندی کی دعا کی۔ شہداء کی عظمت کو سلام۔
S: Punjab Police
Disclaimer: The content of all articles on this site has not been strictly verified, and does not represent the views of this site, and this site does not assume legal responsibility arising therefrom.
#mimemedia #mimepixgalleria
0 Comments