دربارِ عالیہ عید گاہ شریف میں حضور نبی کریم ﷺ کے عظیم ترین یوم ولادت 12ربیع الاول شریف و 15سو سالہ جشن ولادت مبارک کے موقع پر عظیم الشان محفلِ میلادِ مصطفی ﷺ کا انعقاد



دربارِ عالیہ عید گاہ شریف میں حضور نبی کریم ﷺ کے عظیم ترین یوم ولادت 12ربیع الاول شریف و 15سو سالہ جشن ولادت مبارک کے موقع پر عظیم الشان محفلِ میلادِ مصطفی ﷺ کا انعقاد


راولپنڈی (شیخ عاصم سے)دربارِ عالیہ عید گاہ شریف میں حضور نبی کریم  ﷺ کے عظیم ترین یوم  ولادت 12 ربیع الاول شریف و 15 سو سالہ جشن ولادت مبارک کے موقع پر عظیم الشان محفلِ میلادِ مصطفی  ﷺ کا انعقاد کیا گیا جس میں سجادہ نشین پیر محمد نقیب الرحمن نے امتِ مسلمہ اور تمام اسلامیانِ پاکستان کو اس عظیم ترین یومِ مبارک کی بہت بہت مبارک دیتے ہوئے  اپنے ٹیلیفونک خطاب میں کہا کہ ہمارے آقا و مولا ﷺ کی اس کائنات میں شانوں سے تشریف آور ی پر ہم ربِ رحمان کا جس قدر شکر ادا کریں وہ کم ہے۔ اس عظیم الشان محفل میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی صدارت سجادہ نشین گھمکول شریف پیر سید حبیب اللہ شاہ نے 
کی جبکہ مہمان خصوصی سجادہ نشین چورہ شریف پیر سید سعادت علی شاہ تھے اور خصوصی خطاب پیر سید مظفر حسین شاہ قادری نے فرمایا۔اس موقع پر  خصوصی ٹیلیفونک خطاب کرتے ہوئے پیر محمد حسان حسیب الرحمن نے کہا کہ 12 ربیع الاول  شریف سال کا سب سے زیادہ خوشی والا اور سب سے بڑا دن ہے جو پورے عالم کی خوشحالی اور سلامتی کا باعث ہے۔ آج ہم حضور نبی رحمت صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا 15 سو  سالہ عظیم الشان جشن ولادت مبارک منارہے ہیں اور آج بھی ذکرِ مصطفیٰ  ﷺ میں نیا ولولہ، ترو تازگی اور تابانی ہے، دینِ متین اسلام پور ی شان و شوکت کے ساتھ قائم ہے۔ ذکرِ مصطفی  ﷺ نے ہر دور کے مسلمانوں کے جذبہ ایمانی کو حرارت عطا کی ہے۔وطنِ عزیز پاکستان عظیم نعمتِ خداوندی و عطائے مصطفوی  ﷺ ہے اور آج 12 ربیع الاول شریف کے عظیم یوم کے ساتھ ساتھ  شیخ المحدثین و المفسرین الحاج الحافظ حضرت خواجہ پیر محمد حبیب الرحمن المعروف پیر لاثانی رحمتہ اللہ علیہ کا عرس مبارک اور یوم دفاع پاکستان 6 ستمبر بھی بے اور وطنِ عزیز کی سالمیت، بقا اور استحکام کے لئے پوری قوم اپنی بہادر افواج اور سپہ سالار کے ہمراہ کھڑی ہے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سجادہ نشین گھمکول شریف پیر سید حبیب اللہ شاہ نے کہاکہ ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم اپنی زندگیاں حضور نبی رحمت  ﷺ کی شریعتِ مطہرہ کے تابع بسر کریں اور اپنے روحانی مرکز مدینہ منورہ سے اپنا تعلق، اپنا رشتہ اور اپنی نسبت مضبوط سے مضبوط تر کر یں۔ اس موقع پر خطاب کرتے سجادہ نشین چورہ شریف پیر سید سعادت علی شاہ کہا کہ عید گاہ شریف سے ہمیشہ عشق و اتباعِ رسول  ﷺ، وحدتِ امت  اور وطنِ عزیز کی سلامتی اور بقاء کے لئے مثبت کردار ادا کرنے کی جانب بلایا جاتا ہے۔ 


اس موقع پر خصوصی خطاب کرتے ہوئے علامہ پیر سید مظفر حسین شاہ قادری نے کہا کہ میلادِ مصطفی  ﷺ منانا اور بیان کرنا ربِ رحمان، انبیاء علیہ السلام، صحابہ کرام رضوان اللہ تعالیٰ علیہم اجمعٰین، تابعین، تبع تابعین اور اولیائے امت کی سنت ہے۔ ربِ رحمان نے قرآنِ کریم میں خود ارشاد فرمایا کہ آپ  ﷺ کی ہر آنے والی گھڑی پہلی گھڑی سے بلند سے بلند تر ہو گی۔اس عظیم الشان محفل میلاد النبی  ﷺ   میں علمائے کرام جن میں خواجہ وجاہت جمیل، پروفیسر عبد القیوم، ماسٹر محمد ارشد و دیگر، ممتاز نعت خوانان عظام محمد عامر فیاضی،حافظ عامر شہزاد، عبد الکبیر نقشبندی، حافظ محمد رضوان و دیگر اور ہزاروں کی تعداد میں مریدین، وابستگانِ عید گاہ شریف اور شمعِ رسالت  ﷺ کے پروانوں نے شرکت کی۔ اس عظیم الشان محفل میں تلاوتِ قرآنِ کریم کی سعادت قاری علی حسنین نے حاصل کی جبکہ سٹیج سیکرٹری کے فرائض رئیس احمد  صدیقی اور قاری محمد سلیم شہزاد نے ادا کئے۔ محفل کے دوران عید گاہ شریف کا مرکزی پنڈال تا حدِ نگاہ تک عوام الناس سے بھر گیا اور تمام داخلی و خارجی راستوں میں تل دھرنے کو جگہ نہ رہی۔خوبصورت روشنیوں اور بہترین ساؤنڈ سسٹم نے محفل کی خوبصورتی کو چار چاند لگا دیے۔ محفل کے دوران تمام حکومتی انتظامی شعبہ جات جن میں ٹریفک پولیس، ضلعی انتظامیہ و سیکورٹی نے محفل کے احسن انعقاد میں اپنا اپنا نمایاں کردار ادا کیا۔میلادِ مصطفی  ﷺ کا یہ عظیم روحانی اجتماع رات نمازِ عشاء کے بعد درود و سلام کے بعد پیر محمد نقیب الرحمن کی وطن عزیز کی سلامتی، خوشحالی، ترقی، افواج پاکستان کی سر بلندی، اتحاد بین المسلمین ا ورر کشمیر و فلسطین کے مسلمانوں کی ظلم و بر بریت سے نجات، آزادی و آباد کاری کیلئے خصوصی دعا  پر اختتام پذیر ہوا۔محفل کے اختتام پر وسیع و عریض لنگر کا انتظام بھی تھا۔













S:Maxh:M:c:bsm internet 🛜 
Disclaimer: The content of all articles on this site has not been strictly verified, and does not represent the views of this site, and this site does not assume legal responsibility arising therefrom. #mimemedia #mimepixgalleria

Post a Comment

0 Comments