صدر کے تجارتی مرکز، بینک روڈ میں پہلی زیر زمین کیبلنگ پر مبنی واکنگ اسٹریٹ کا افتتاح آج 26 فروری کو کیا جائے گا۔اسسٹنٹ سیکرٹری و ترجمان کنٹونمنٹ بورڈ راولپنڈی راشد ثاقب نے بتایا کہ صدر کے حیدر روڈ، کشمیر روڈ، آدم جی روڈ اور مال روڈ پر زیر زمین کیبلنگ کے منصوبے پر کام جاری ہے۔ صدر بازار، ہسپتال روڈ، ہاتھی چوک، کول سنٹر اور تھانہ روڈ کے کاروباری مراکز کو بھی زیر زمین کیبلنگ اور بیوٹیفکیشن منصوبے کا حصہ بنایا جائے گا۔
مال روڈ پر فائیو سٹار ہوٹل چوک، ٹی ایم چوک اور مال پلازہ چوک کو سگنل فری بنانے کے منصوبے پر ابتدائی کام شروع کر دیا گیا ہے۔ اس منصوبے میں مال روڈ پر میڈیکل اسٹورز پلازہ اور آرمڈ فورسز انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے درمیان زیر زمین پیدل چلنے والی سڑک شامل ہے۔ منصوبے کا باقاعدہ آغاز جلد ہوگا۔
ایکسپریس ٹربیون کے مطابق راشد ثاقب نے کہا کہ پنجاب حکومت اس منصوبے پر 4.38 ارب روپے خرچ کرے گی۔ یہ کام چھ ماہ میں مکمل ہو جائے گا۔ منصوبے کی تکمیل سے مال روڈ پر مذکورہ بالا تینوں چوراہوں پر ٹریفک سگنل فری ہو جائیں گے جہاں شہریوں کو ٹریفک کی روانی میں درپیش مشکلات کا خاتمہ ہو جائے گا۔
0 Comments