راولپنڈی: شیخ عاصم سے
وزیراعلی پنجاب محترمہ مریم نواز شریف صاحبہ کی خصوصی ہدایات پر مانیٹرنگ انچارج راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیولوجی ملک منصور افسر ایم پی اے پی پی 15 راولپنڈی کینٹ نے آر آئی سی ہسپتال کا خصوصی دورہ کیا
ملک منصور افسر نے مریضوں کی عیادت کی اور گورنمنٹ اف پنجاب کی جانب سے دی جانے والی صحت کی سہولیات کے بارے میں پوچھا جس پر مریضوں نے اور ان کے ساتھ اٹینڈنٹ نے وزیراعلی پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کا خصوصی شکریہ ادا کیا. صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق صاحب اور سیکرٹری ہیلتھ پنجاب کی انتھک محنتوں سے پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں ایک بہت بڑی تبدیلی نظر ارہی ہے۔ہسپتال میں چیک اپ کے لیے انے والوں مریضوں کی جانب سے شکایات بھی سامنے ائی جس پر ملک منصور افسر نے موقع پر ہدایات جاری کی. ملک منصور افسر نے کہا کہ چیک اپ کے لیے انے والوں مریضوں کو ہسپتال میں ہر قسم کی سہولیات میسر ہونی چاہیے۔عوامی ایم پی اے کا کہنا تھا کہ وزیر اعلی پنجاب محترمہ مریم نواز شریف صاحبہ کے ویژن اور صوبائی وزیر صحت خواجہ سلیمان رفیق صاحب کے ویژن کے مطابق عوام کو صحت کی سہولیات میں کسی قسم کی کوتاہی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ملک منصور افسر مانیٹرنگ انچارج راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیولوجی نے ہسپتال انتظامیہ کو اگاہ کیا کہ میں سرپرائز وزٹ کروں گا اور اگر مریضوں کے علاج معالجے اور چیک اپ کے لیے انے والوں کے ساتھ اچھا برتاؤ نہ ہوا اور کسی قسم کی کوتاہی نظر ائی تو اس پر فورا ایکشن بھی ہوگا اور موقع پر سزا بھی دی جائے گی
ڈپٹی میڈیکل سپریٹینڈنٹ ڈاکٹر رضوان اور دیگر ہسپتال انتظامیہ کے لوگ بھی مانیٹرنگ انچارج ملک منصور افسر کے ہمراہ وزٹ پر تھے. انشاءاللہ ہر قسم کی شکایات کو دور کیا جائے گا
ملک منصور افسر ایم پی اے نے ہسپتال انتظامیہ کو اپنی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی کہ ہسپتال کے جو بھی مسائل ہوں گے ان مسائل کو وزیراعلی پنجاب محترمہ مریم نواز شریف صاحبہ اور صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق صاحب کے نوٹس میں لانا اور ان کو حل کروانا میری ذمہ داری میں شامل ہے
عوام کا خادم ملک منصور افسر ایم پی اے پی پی 15 راولپنڈی کینٹ
S:FB:PAGE: internet 🛜
Disclaimer: The content of all articles on this site has not been strictly verified, and does not represent the views of this site, and this site does not assume legal responsibility arising therefrom.
#mimemedia #mimepixgalleria
0 Comments