آرڈی اے مالیاتی ریکارڈ میں بے ضابطگیاں، ریاستی خزانے کو بھاری نقصان
ڈی جی آرڈی اے کنزہ مرتضیٰ کی نیب، ایف آئی اے اور اینٹی کرپشن کو کارروائی کے لیے درخواستیں
راولپنڈی (شیخ عاصم سے)مالیاتی ریکارڈ میں سنگین بے ضابطگیاں سامنے آئی ہیں، ڈی جی آر ڈی اے کنزہ مرتضیٰ کا انکشاف۔بے ضابطگیوں میں ملزمان ریٹائرڈ ڈائریکٹر ایڈمن و فنانس آرڈی اے، مرحوم سابق ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس آرڈی اے ، ریٹائرڈ اسسٹنٹ ڈائریکٹر فنانس شامل ہیں ۔ڈی جی آرڈی اے کنزہ مرتضیٰ نے نیب راولپنڈی، ایف آئی اے اور اینٹی کرپشن راولپنڈی کو باضابطہ طور پر خط ارسال کر دیا۔خط میں ریاستی خزانے سے کی گئی رقم کی جلد بازیابی اور متعلقہ افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی درخواست ۔ڈی جی آرڈی اے نے مندرجہ ذیل قانونی دفعات کا حوالہ دیا: قومی احتساب آرڈیننس 1999 کے سیکشن C-33 کے تحت رقم کی بازیابی، نیب آرڈیننس کے سیکشن 12 اور 15 کے تحت جائیداد کو منجمد اور ضبط کرنا، کوڈ آف سول پروسیجر 1908 (CPC) کے سیکشن 50 کے تحت مرحوم کے ترکہ سے دیوانی واجبات کی وصولی، اور CPC آرڈر XXII رول 4 کے تحت وفات کے بعد قانونی ورثاء کے خلاف کارروائی۔
S:RDAFBINTERNET
Disclaimer: The content of all articles on this site has not been strictly verified, and does not represent the views of this site, and this site does not assume legal responsibility arising therefrom.
#mimemedia #mimepixgalleria
0 Comments