عیدالاضحی کو محض نمود و نمائش اور دکھاوے تک محدود کر دیا گیا ہے۔حناء نعمان ایڈووکیٹ
راولپنڈی: ( شیخ عاصم سے)
عیدالاضحی کو محض نمود و نمائش اور دکھاوے تک محدود کر دیا گیا ہے، جبکہ اصل پیغام—قربانی، ایثار، غرباء اور مستحقین میں خوشیاں بانٹنا—نظرانداز کر دیا جاتا ہے۔
حناء نعمان ایڈووکیٹ ہائی کورٹ نے کہا کہ عیدالاضحی محض جانور ذبح کرنے کا دن نہیں بلکہ ایثار، اخلاص اور خدا کی رضا کے حصول کا دن ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ دن حضرت ابراہیمؑ اور حضرت اسماعیلؑ کی لازوال قربانی کی یاد دلاتا ہے، جہاں ایک باپ نے خدا کے حکم پر اپنے بیٹے کی قربانی دینے سے بھی دریغ نہ کیا اور بیٹے نے بھی رضا و تسلیم کے ساتھ خود کو قربان کرنے پر آمادگی ظاہر کی۔ ان عظیم ہستیوں کی تقلید کرتے ہوئے ہمیں چاہیے کہ ہم اپنی خواہشات، انا اور نفس کو قربان کریں۔خواتین وکلاء نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج اس عظیم دن کو محض نمود و نمائش اور دکھاوے تک محدود کر دیا گیا ہے، جبکہ اصل پیغام—قربانی، ایثار، غرباء اور مستحقین میں خوشیاں بانٹنا—نظرانداز کر دیا جاتا ہے۔ہمیں یاد رکھنا ہوگا کہ قربانی کے گوشت پر سب سے پہلا حق مستحقین کا ہے، لیکن بدقسمتی سے انہیں وہ گوشت یا تو بچا کھچا ملتا ہے یا تحقیر آمیز انداز میں دیا جاتا ہے۔ سفید پوش طبقہ، جو مانگنے سے قاصر ہوتا ہے، اکثر محروم رہ جاتا ہے۔انہوں نے اہلِ ثروت افراد سے اپیل کی کہ وہ قربانی کے گوشت کی تقسیم میں حساس رویہ اختیار کیا کریں، اور اپنی استطاعت کے مطابق مستحق افراد کی دلجوئی کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ صرف جانور ذبح کرنے سے قربانی مکمل نہیں ہوتی، بلکہ نفس کی قربانی اور خدا کی رضا کا حصول اصل مقصد ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
S:jiyasir:wap: internet 🛜
Disclaimer: The content of all articles on this site has not been strictly verified, and does not represent the views of this site, and this site does not assume legal responsibility arising therefrom.
#mimemedia #mimepixgalleria
0 Comments