سی پی او سید خالد ہمدانی کی صرافہ بازار راولپنڈی آمد صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن نے سی پی او کا استقبال کیا



راولپنڈی ( شیخ عاصم سے)
سی پی او سید خالد ہمدانی کی صرافہ بازار راولپنڈی آمد ،ایس پی راول، ایس ڈی پی او وارث خان بھی سی پی او کے ہمراہ تھے، صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے صدر شیخ آصف ادریس اور عہدیداران نے سی پی او کا استقبال کیا،ایسوسی ایشن کی جانب سے شہریوں خصوصاً تاجر برادری کے مسائل کے حل کے لیے راولپنڈی پولیس کے اقدامات کو سراہا گیا،راولپنڈی پولیس نے منشیات کے خلاف بے مثال کام کیاجو ہماری آنے والی نسلوں کی بقاء کے لیے ضروری ہے،عہدیداران ایسوسی ایشن-


صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کی جانب سے علاقے کے مسائل کی نشاندہی پر ان کا شکر گزار ہوں، سی پی او سید خالد ہمدانی-صرافہ بازار کے ٹریفک کے مسائل کے حل کے لیے پہلے سے کام جاری ہے بازار میں آنے والے شہریوں خصوصاً فیملیز کی سہولت کو یقینی بنایا جائے گا،سی پی او-



 صرافہ بازار، پرانا قلعہ، اردو بازار تاریخی بازار ہیں جو اہمیت کے حامل ہیں،سی پی او- وارث خان اور بنی کے کچھ علاقوں میں سڑکوں پر نشے کے عادی افراد کے لیے بھی لائحہ عمل بنایا گیا ہے، سی پی او-ایسوسی ایشن کی جانب سے ڈی ایس پی وارث خان ملک رفاقت حسین کی پیشہ ورانہ قابلیت اور کارکردگی کو سراہا گیا،ایسوسی ایشن کی جانب سے سی پی او راولپنڈی، ایس پی راول اور ڈی ایس پی وارث خان کو یادگاری شیلڈز اور پھول پیش کیے گئے۔















S: Rawalpindi Police 
Disclaimer: The content of all articles on this site has not been strictly verified, and does not represent the views of this site, and this site does not assume legal responsibility arising therefrom. #mimemedia #mimepixgalleria

Post a Comment

0 Comments