راولپنڈی ریجن کے22 اے ایس آئیز کے سب انسپکٹر کے عہدہ پراور17ہیڈکانسٹیبلان کے اے ایس آئی کے عہدہ پر ترقی کے احکامات جاری


(راولپنڈی: (شیخ عاصم سے 
ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ریجن بابر سرفراز الپا نے محکمانہ بورڈ کی سفارشات پر راولپنڈی ریجن کے22 اے ایس آئیز کے سب انسپکٹر کے عہدہ پراور17ہیڈکانسٹیبلان کے اے ایس آئی کے عہدہ پر ترقی کے احکامات جاری کر دیئے۔ اہلکاروں کی ترقی کے لیے خصوصی طور پر محکمانہ بورڈ تشکیل دیا گیا تھابورڈ کی صدارت آر پی او راولپنڈی ریجن بابر سرفراز الپا نے کی جبکہ بورڈ ممبران میں سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی سید خالد محمود ہمدانی، ڈی پی اواٹک ڈاکٹرسردار غیاث گل خان، ڈی پی او چکوا ل لیفٹیننٹ ریٹائرڈ احمد محی الدین،ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو،ڈی پی او مری آصف امین اعوان اور ایس پی لیگل راولپنڈی ریجن عبدالفاروق شامل تھے۔بورڈ میٹنگ میں سی پی او راولپنڈی،ایس پی لیگل راولپنڈی ریجن اور ریجنل دفتر سٹاف نے ریجنل آفس سے جبکہ دیگر بورڈ ممبران ضلعی پولیس افسران نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔بورڈنے تمام اہلکاروں کے بہترین سروس ریکارڈ اور تمام کوائف کو چیک کرنے کے بعد اپنی سفارشات مرتب کیں،ان سفارشات کی بنیاد پر22اے ایس آئیز کو سب انسپکٹر کے عہدہ پر ترقیاب کیا گیاجبکہ17ہیڈکانسٹیبلان کے اے ایس آئی کے عہدہ پر ترقی کے احکامات جاری کیے گئے۔اے ایس آئی سے سب انسپکٹر کے عہدہ پر ترقی پانے والوں میں،نجیب اللہ،جمشید خان،تنویر حسین، شبیر احمد،محمد نثار،محمد جاوید کوثر،محمد سلمان،ندیم اسلام،فخر ایوب، ناہیدزہرہ،گلشن باز، رفاق احمد،خضر حیات،محمد شفیق،رستم علی،واجد نسیم،نوید اقبال اور حبدار حسین شامل ہیں جبکہ پنڈنگ اے سی آرز کے مکمل ہونے سے مشروط ترقی پانے والوں میں محمد افتخار،عمران فضل،اکمل حسین اور طارق محمودشامل ہیں۔ ہیڈکانسٹیبلان سے اے ایس آئی کے عہدہ پر ترقی پانے والوں میں فیصل نذیر،خرم شہزاد،مدثر مظفر،عرفان اسحاق،وقاص علی،آصف علی خان،محمد عمران گلشن،محمد عارف،عبدالقدیر خان،احمد رضا خان، حسرت خان،کامران فدا،عاصم محمد اخمت،غلام مجتبیٰ اور محمد شکور خان شامل ہیں جبکہ پنڈنگ اے سی آرز کے مکمل ہونے سے مشروط ترقی پانے والوں میں رضوان افسر،اور محمد عثمان شامل ہیں آر پی او راولپنڈی ریجن بابر سرفرازالپا نے ترقی پانے والے اہلکاروں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آئی جی پنجاب کے احکامات کے مطابق فورس کی بروقت ترقی کا عمل جاری رہے گا،تمام افسران نے اپنے بہترین سروس ریکارڈ اور کارکردگی کی بناء پر اگلے عہدے پر ترقی حاصل کی ہے اب آپ کی ذمہ داریوں میں مزید اضافہ ہوچکا ہے لہذا آپ پہلے سے زیادہ محنت اور لگن سے فرائض سر انجام دیتے ہوئے خدمت کے جذبے سے سر شار ہوکر میرٹ کو یقینی بناتے ہوئے شہریوں کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائیں۔
















S:RPORawalpindi
Disclaimer: The content of all articles on this site has not been strictly verified, and does not represent the views of this site, and this site does not assume legal responsibility arising therefrom. #mimemedia #mimepixgalleria

Post a Comment

0 Comments