راولپنڈی: (شیخ عاصم) الولایت آرگنائزیشن نے فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی کے شعبہ جینڈر اسٹڈیز کے تعاون سے ایک قانونی آگاہی پروگرام کا انعقاد کیا۔ اس پروگرام میں خواتین کو ہراساں کرنے، گھریلو تشدد، بچوں کے تحفظ اور پولیس و عوام کے تعلقات جیسے موضوعات پر بات کی گئی۔ پروگرام میں مختلف مقررین نے شرکت کی، جن میں
سید علی نقوی (سی ای او الولایت آرگنائزیشن)،
لہر مرزا (وکٹم سپورٹ افیسر تحفظ سینٹر)،
ملک ابرار (صدر APPSA)
اور طاہرہ کنول (ایڈیشنل سرکل آفیسر ٹریفک پولیس راولپنڈی) شامل تھے۔
سپیکرز نے اپنے اپنے ڈیپارٹمنٹ کی کارکردگی کے حوالے سے سٹوڈنٹس کو بریفنگ دی اور ہراسمنٹ کے حوالے سے جو اقدامات کیے گئے ان کے حوالے سے بتایا گیا اسٹوڈنٹ نے اس حوالے سے خوشی اور اطمینان کا اظہار کیا۔ الولایت آرگنائزیشن کی طرف سے سپیکرز کو ایوارڈ بھی دیے گئے
S:lehmirz:BSM
Disclaimer: The content of all articles on this site has not been strictly verified, and does not represent the views of this site, and this site does not assume legal responsibility arising therefrom.
#mimemedia #mimepixgalleria
0 Comments