رات کے اندھیرے میں بھارت کا میزائل حملہ۔پاکستان کا منہ توڑ جواب
معصوم جانوں کا بدلہ لیا جائے گا، پاک فوج۔عوام کا خراج تحسین
راولپنڈی(شیخ عاصم سے):
پاکستان ملٹری کے مطابق پاکستان کے چھ شہروں بہاولپور، مریدکے، سیالکوٹ، مظفرآباد، کوٹلی، شکرگڑھ کو انڈین میزائل نے ہٹ کیا ہے جبکہ بھارت کا کہنا ہے کہ انھوں نے 9 مقامات کو نشانہ بنایا ہے۔رات ساڑھے بارہ بجے کے قریب ہونے والے حملے میں جس میں خصوصاً مسجد اور معصوم عوام کو نشانہ بنایا گیا۔پاکستانی حکومت کے مطابق 8 افراد شہید اور 35 زخمی ہیں۔
بھارتی ملٹری کے مطابق بھارت نے پاکستان کی کسی بھی فوجی تنصیب کو نشانہ نہیں بنایا۔بھارتی میڈیا کے مطابق اس آپریشن کو سندور آپریشن کا نام دیا گیا ۔ انڈیا ٹوڈے نیوز سائٹ نے کہا کہ مشن کے نام نے پاکستان کو ایک "پیغام" بھیجا ہے۔ سندور شادی شدہ ہندو خواتین کا نشان ہے۔ یہ 22 اپریل کو پہلگام حملے کا حوالہ ہے، جس میں مردوں کو، بشمول نئے شادی شدہ افراد کو ان کے مذہب کی بنیاد پر الگ کر کے دہشت گردوں کے ہاتھوں مارا گیا۔پاکستانی وزیر اطلاعات عطا اللّہ تارڑ ، بین الاقوامی میڈیا الجزیرہ ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہتے ہیں کہ انڈیا نے پہلگام حملے میں بغیر کسی ثبوت کے پاکستان پر الزام لگایا جس کی ہم نے شفاف تحقیقات کی پیشکش کی ،مگر بھارت نے پیشکش کو ٹھکراتے ہوئے معصوم پاکستانیوں پر حملہ کر کے انہیں جانی اور مالی نقصان پہنچایا ہے۔اب تک کی اطلاعات کے مطابق معصوم بچوں اور عورتوں سمیت 8 افراد شہید اور 35 زخمی ہیں بھارت کے ان میزائل حملوں نے 2 مسجدوں کو بھی شدید نقصان پہنچایا ہے۔جیسا کہ پاکستان ایک خودمختار ریاست ہے اور اپنے دفاع کا حق رکھتا ہے ،ہم نے فوراً جوابی کاروائی کرتے ہوئے پانچ بھارتی جہازوں اور متعدد ڈرونز کو کو تباہ کر دیا۔وزیراعظم کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس نے بھارت کے بلا اشتعال حملوں کی مذمت کی ہے کیونکہ یہ غیر قانونی کارروائیوں کو پاکستان کی خودمختاری کی خلاف ورزی اور بین الاقوامی قانون کے تحت جنگ کی تشکیل ہے۔ہندوستان کے بے بنیاد دہشت گرد کیمپ کے دعوؤں کو مسترد کرتے ہوئے، پاکستان آرٹیکل 51 کے تحت اپنے دفاع کا حق محفوظ رکھتا ہے۔ پاکستانی مسلح افواج نے 5 بھارتی طیارے اور بے نام فضائی گاڑیاں مار گرائیں۔این ایس سی نے بین الاقوامی برادری پر زور دیا کہ وہ بھارت کو ان خلاف ورزیوں کے لیے جوابدہ ٹھہرائے۔
پاکستانی عوام پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرتی ہے ,پاکستانی عوام اور پاک فوج دشمن کا مقابلہ کرنے کو ہر وقت تیار ہے۔
"ہم تیار ہیں"
0 Comments