راولپنڈی ( شیخ عاصم سے)حاجی طارق راجپوت ممبر کینٹ بورڈ وارڈ 6 نے RCB کنٹرول روم کا دورہ کیا اور عیدالاضحی کے دوران کی جانے والی غیر معمولی خدمات کو سراہتے ہوئے کہنا تھا کہ راولپنڈی کینٹ بورڈ کی پورے کینٹ کے اندر جو صفائی مہم تھی اس کی جتنی بھی تعریف کی جائے وہ کم ہے۔حاجی طارق راجپوت کا کہنا تھا کہ میں نے اپنی ساری زندگی کینٹ میں گزاری ہے ،میں نے آج تک ایسی سرگرمی نہیں دیکھی،میں خصوصاً افسران اور تمام کینٹ بورڈ عملے کو مبارکباد پیش کرتا ہوں ماشاءاللہ سے بہت اچھا کام کیا ہے ۔
0 Comments