راولپنڈی (شیخ عاصم سے)حاجی ظفر اقبال ممبر کینٹ بورڈ وارڈ نمبر 5 نے عیدالاضحی کے دوران صفائی کو برقرار رکھنے اور ہموار آپریشنز کو یقینی بنانے میں RCB کی قابل ستائش کوششوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کے عید قربان کے موقع پر جس انداز میں جو انتظامات کیئے گئے تمام افسران اور عملے کو مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔گرمی کی شدت میں عملے نے جس طرح محنت کی ہے وہ واقعی قابل تعریف ہے۔حاجی ظفر اقبال نے کہا کہ یہ کاوشیں اسی طرح جاری رہنا چاہیئے،کنٹونمنٹ بورڈ اپنا نام روشن کرے۔جب کنٹونمنٹ بورڈ کا نام روشن ہو گا تو ظاہر ہے ہمارے پریزیڈنٹ،سی او،وائس پریزیڈنٹ اور تمام ممبران خوش ہونگے۔ہم اسی طرح آپ کے ساتھ مل کر کام کرتے رہیں گے۔
0 Comments