دریائے جہلم کا پانی فلٹر کر کے مری اور کوٹلی ستیاں کی عوام کو پانی فراہم کیا جائے ، مہتاب ستی
راولپنڈی (شیخ عاصم سے)ملکہ کو ہسار مری اور ملحقہ تحصیل کوٹلی ستیاں میں گرمائی سیزن کے دوران پانی کی قلت شدت اختیار کر جاتی ہے بلکہ یہ کہنا بھی غلط نہ ہوگا کہ مری اور کوٹلی ستیاں میں سال کے 12 ماہ ہی پانی کی قلت عوام کا مقدر بن چکی ہے جس کا واحد حل یہ ہے کہ دریائے جہلم سے پانی کو پتریاٹہ جیسے اونچے مقام پر سٹور کر کے دونوں تحصیلوں کو پانی جیسی بنیادی سہولت فراہم کی جائے بصورت دیگر آنے والے دور میں یہاں رہنا ناممکن ہو جائے گا کیونکہ پانی کے بغیر زندگی گزارنا ممکن نہیں ۔ مہتاب ستی نے شہریوں کی آواز بنتے ہوئے ، وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف، ایم این اے راجہ اسامہ اشفاق سرور، ایم پی اے بلال یامین اور ڈپٹی کمشنر ضلع مری سے فوری مداخلت کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہےکہ دونوں تحصیلوں کے لیے پانی کے مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کیا جائے تا کہ یہاں کی عوام دوسرے شہریوں کی طرف ہجرت نا کرے بلکہ اپنی دھرتی ماں میں رہ کر اس کے حسن کو قائم دائم رکھنے میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں۔
0 Comments